خیبر پختونخواعوام کی آوازقومیمتفرق

بجلی بلوں کو اقساط میں کروانے والوں کے لئے سود کی ادائیگی لازم

بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کو کم کروانے اور ان کی قسطوں کو تاخیر سے ادا کرنے والے صارفین قانونی طور پر 14 فیصد سود ادا کرنے کے پابند ہونگے۔ جبکہ 10 فیصد لیٹ پیمنٹ سرچارج (ایل پی ایس) اس کے علاوہ ہے۔

اس خبر کا اعلان نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کنزیومر سروس مینول (سی ایس ایم) میں ترمیم کے ذریعے کیا ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ اس ترمیم کو پاور ڈویژن اور اس کے ماتحت تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکو) کے مطالبے پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق قسط وار بل کی ادائیگی کی سہولت سال میں ایک بار دی جائے گی۔ اور اگر کوئی مقررہ تاریخ کے اندر پہلی قسط ادا کرتا ہے تو اس پر کوئی سود یا ایل پی ایس لاگو نہیں ہوگا۔ مگر ”باقی اقساط کی ادائیگی سود کے ساتھ 14 فیصد سالانہ کے حساب سے کی جائے گی“۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button