بریسٹ کینسر: چترال میں پہلی بار میموگرفی کیمپ کا انعقاد
چترال میں بریسٹ کینسر یعنی چھاتی کی سرطان کی تشخیص علاج اور خواتین میں اگاہی کے لیے پہلی دفعہ میموگرفی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔میمو گرافی کیمپ کا انعقاد کینسر کیٸر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور نے چترال سکاٶٹس اور ضلعی انتظامیہ کی تعاٶن سے کیا۔
کیمپ کا مقصد چترال کے خواتین میں بریسٹ کینسر کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا اور متاثرہ مریضوں کا جدید الات سے فری معاٸنہ اور علاج کرنا ہے۔ اس حوالے سے کینسر کیٸر ہسپتال کے بورڈ ڈاٸریکٹر عریشہ زمان نے ٹی این این کو بتایا کہ چترال میں پانچ مقامات گرم چشمہ بونی ڈسٹرکٹ ہسپتال چترال وادی کیلاش اور اپر چترال میں کیمپ شامل ہیں اب تک ہم نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر چترال بونی اور گرم چشمہ میں کیمپ لگاۓ اور ہمیں اچھا ریسپانس ملا خواتین آرہی ہیں اپنا معاٸنہ بھی کرتی ہیں اور آگاہی بھی حاصل کررہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم پہلی بار چترال آٸی ہے چترال سکاٶٹس اپر اور لوٸیر چترال انتظامیہ اور ساتھ سوشل ورکر خاتون نگہت اکبر شاہ ہماری ساتھ تعاون کررہی ہے کینسر کیٸر ہسپتال اینڈ ریسرچ سنٹر لاہور ایک فلاحی ہسپتال ہے اور یہ ملک بھر میں فری میموگرافی کررہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ چترال میں چھاتی کی سرطان کا مسئلہ زیادہ ہے لیکن سنگین نہیں ہے خواتین آگاہی حاصل کرنا چاہتی ہیں ہم نے جتنی بھی کیمپ لگاۓ اس میں درجنوں خواتین کا معاٸنہ تشخیص اور علاج تجویز کیا ہمارے پاس کیمپ میں پورا سیٹ اپ موجود ہے جدید الات لیباٹری اور مستند ڈاکٹرز کی سہولت موجود ہے اور صبح سے شام تک کیمپ جاری رہتاہے ہم وادی کیلاش اور اپر چترال میں بھی کیمپ لگاٸینگے اور وہاں پر خواتین کو اگاہ کرینگے کہ چھاتی کی سرطان خطرناک ہے لیکن قابل علاج ہے اگر فوری طور پر اس کی تشخیص کی جاۓ تو اس کا آسانی سے علاج ممکن ہے۔