خیبر پختونخواقبائلی اضلاع
ضم اضلاع میں ٹارگٹ کلنگ جاری، سب انسپکٹر سیمت دو افراد جاں بحق
قبائلی اضلاع شمالی وزیرستان اور خیبر میں ٹارگٹ کلنگ کے دو مختلف واقعات میں سب انسکپٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ٹی ٹی مداخیل سے تعلق رکھنے والے سب انسپکٹر محمد شفیق جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، مقتول محمد شفیق کی ڈیٹ باڈی کو پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی۔
دوسری جانب ضلع خیبر باڑہ کے نواحی علاقہ اکاخیل سیال خان خوڑ میں نامعلوم کی فائرنگ سے قبیلہ قمبرخیل سے تعلق رکھنے والے نصراللہ جاں بحق ہو گئے۔