خیبر پختونخوا
پی ایم ایس امتحان کے لیے اپلائی کرنے والے امیدواروں کا پشاور میں احتجاج
پشاور میں پی ایم ایس امتحان کے لئے اپلائی کرنیوالوں امیدواروں نے پبلک سروس کمیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سیٹ کے لئے 25 امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ نامنظور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 95پوسٹوں کے لئے 35ہزار امیدواروں نے اپلائی کیا۔
مظاہرین نے کہا کہ امتحان کےلئے 25سو امیدواروں کو سکریننگ ٹیسٹ کے منتخب کیا ہے جو دیگر امیدواروں کے ساتھ زیادتی ہے، کمیشن امیدواروں کے لئے سکریننگ ٹیسٹ میں مخصوص پاسنگ مارکس کا تعین کرے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ایک سیٹ پر 25 امیدوار کی پالیسی نامنظور ہے، حکومت پالیسی پر نظر ثانی کرے۔