خیبر پختونخوا

چھیالیس افغان سپاہیوں کو درخواست کے بعد پاکستان میں پناہ دے دی گئی

پاک فوج نے افغان نیشنل آرمی کے 46 سپاہیوں اور پانچ افسران کو ضروری فوجی پروسیجر کے بعد پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیدیا ہے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغان نیشنل آرمی کے لوکل کمانڈر کا چترال کے اروندو سیکٹر میں پاک آرمی سے رابطہ ہوا۔ افغان نیشنل آرمی نے 46 سپاہیوں کے لئے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی جن میں پانچ افسران بھی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ان 46 افغان سپاہیوں اور پانچ افسران کو ضروری فوجی پروسیجر کے بعد پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دیدیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان سپاہیوں کو خوراک، اور ضروری طبی امداد بھی فراہم کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری پراسیس کے بعد ان کو باوقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پر پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی۔ ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button