خیبر پختونخوا

محکمہ موسمیات نے اتوار سے بدھ تک بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا میں اتوار سے بدھ تک تیز آندھی کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ بدھ کے دن تک چلے گا, صوبے کے بعض اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے, پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں پیشگی اقدامات اٹھانے کے لئے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق پشاور اور نوشہرہ میں تیز بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ اور شدید بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث مواصلات کے متاثر ہونے بھی خدشہ ہے, تیز ہواؤں کے بارشوں کے بعد سوات, ایبٹ آباد, مانسہرہ, بٹگرام, بالاکوٹ,کوہستان, مردان, چارسدہ اور کوہاٹ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ شدید بارشوں سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے پانی کے بہاؤ میں اضافے کے باعث دریاؤں کے کنارے قریب آبادی کو بھی نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے جبکہ بالائی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے اسلئے متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے اور الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کئے ہیں جہاں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہو وہاں پر چھوٹی بڑی مشینری کی دستیابی یقینی کے ہدایات بھی دیئے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے رونما ہونے پر بروقت کارروائی ہوسکے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے تیمور خانا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1700 پر دیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button