خیبر پختونخوا

چترال میں تین بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق

 

چترال میں تین سگی بہنیں دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں۔ نمائندہ ٹی این این کے مطابق وادی کریم آباد کے نواحی گاؤں گالح میں تین سگی بہنیں کارپٹ دھوتے وقت دریائے شغور میں ڈوب کر جان بحق ہو گئیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق فوزیہ میر،مسکان میراور اریشین میر دختران میراحمد سکنہ کالح کریم آباد جمعہ کے روز دریائے شغور کے کنارے کارپٹ دھوتے وقت ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے دریا میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جن کی لاشیں دریا سے برآمد کر کے آبائی گاؤں درونیل کریم آباد پہنچادی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق فوزیہ میر سوات میں نرسنگ کررہی تھی، مسکان میر چھٹی اور ریشین پانچویں جماعت کی ططالبہ تھی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button