خیبر پختونخوا

‘اس سال امتحانات دیئے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا’

خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ رواں سال بچوں کے امتحانات ضرور ہوں گے۔ میڈیا بریفنگ کے دوران صوبائی وزیرتعلیم شہرام ترکئی کا کہناتھاکہ بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے امتحانات ضروری ہیں۔ گزشتہ سال کی نسبت رواں سال حالات بہت بہتر ہیں امتحانات دیئے بغیر کوئی پاس نہیں ہو گا۔

شہرام ترکئی کا کہناتھاکہ امتحان دیئےبغیر پاس ہونے سے ڈگری کی حیثیت نہیں رہتی ہے، نویں دسویں کے صرف 4 سبجکٹس میں امتحان لے رہے ہیں۔ 11ویں اور 12ویں جماعت کے3 سبجکٹس میں امتحان لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عید تک 10 ویں اور 12 ویں کے امتحانات لئے جائیں گے ۔ عید کے بعد 9 ویں اور و11 ویں کے امتحانات لے جائیں گے۔ طلباوطالبات تیاری کریں،10جولائی سے میٹرک کے امتحانات ہوں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button