انٹرٹینمنٹ

اتنی بے ہودگی تو ٹک ٹاکرز بھی نہیں پھیلاتے جتنی اداکاراؤں نے پھیلائی: حریم شاہ

پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے نجی ٹی وی چینل کی ایوارڈ تقریب میں اداکاراؤں کے مختصر لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتنی بے ہودگی تو ٹک ٹاکرز بھی نہیں پھیلاتے جتنی ان اداکاراؤں نے پھیلائی۔

دو روز قبل نجی ٹی وی چینل کے اسٹائل ایوارڈز کی تقریب لاہور میں سجائی گئی جس میں پاکستان شوبز سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے شرکت کی تاہم جہاں ایوارڈ شو کی تقریب میں فنکاروں کی پرفارمنس اور اسٹائل کے چرچے رہے وہیں اداکاراؤں کے مختصر لباس نے لوگوں کی توجہ سمیٹی۔

ایوارڈز شو کی تقریب میں اداکارہ علیزے شاہ، سونیا حسین، مایاعلی، عائشہ عمر، آئمہ بیگ، ماڈل فہمین انصاری، مشال خان اور امر خان سمیت متعدد ماڈلز اور اداکاراؤں کے مختصر لباس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی۔ یہاں تک کہ ٹوئٹر پر ’’ہم اسٹائل ایوارڈز‘‘ اور علیزے شاہ کے نام  گزشتہ دو روز سے ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں اور لوگ مختصر لباس پہن کر ایوارڈ شو میں شرکت کرنے والی اداکاراؤں کو نہ صرف تنقید کانشانہ بنارہے ہیں بلکہ ان پر بننے والی مزاحیہ میمز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

پاکستانی ٹک ٹاکر سٹار حریم شاہ بھی میدان میں آگئی ہے اور اس نے اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ لوگوں کا اور میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک سے بے حیائی پھیل رہی ہے، ٹک ٹاک اسٹارز بے حیائی پھیلارہے ہیں۔ اس پر سب بڑی باتیں کرتے ہیں تو آج میں کہوں گی کہ آپ لوگ کہاں سوگئے ہو۔ پاکستانی اداکارائیں جو خود کو لیجنڈ کہتی ہیں، اسٹارز کہتی ہیں انہوں نے جس طرح ایوارڈ شو کی تقریب میں بے ہودہ اور بےشرمی والے لباس پہنے۔ عمران خان صاحب نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ اگرعورت اپنا لباس مختصر کرلے تو پھر یہی ہوگا پاکستان کے اندر۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button