لنڈیکوتل دھماکہ، مظاہرین نے پاک افغان شاہراہ پر ٹینٹ لگا دیا
ضلع خیبر کے علاقے لنڈیکوتل تاتارہ میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکہ کے واقعہ پر علاقے کے مشران ، سیاسی قائدین اور عوام نے چاروازگئی کے مقام پر احتجاجی طور پر ٹینٹ لگا کر پاک افغان شاہراہ ہر قسم آمدورفت کیلئے بند کردیا۔
لنڈی کوتل پاک افغان شاہراہ پر احتجاجی دھرنا کے موقع پر مشران ،عوام اور سیاسی قائدین کا کہنا ہے کہ حکومت گزشتہ روز شفیق آفریدی کے گھر گولہ پھٹنے سے دھماکہ کی تحقیقات کی جائے جبکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کے ساتھ انہیں شہداء پیکج دیا جائے۔
شرکاء نے کہا انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقے لینڈ مائنز اور اس طرح کی مارٹر گولے سے بھری پڑی ہے لہذا فوری طور قبائلی اضلاع کو لینڈ مائنز سے صاف کیا جائے تاکہ مستقبل میں اس طرح کی واقعات کی روک تھام کی جاسکے۔
مظاہرین نے کہاکہ اس واقعات علاقے میں امن کی صورتحال کو خراب کرسکتی ہے جبکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے عملی اٹھائیں۔ دھرنا شرکا نے مزید کہا کہ متاثر خاندان کو انصاف کی فراہمی اور تمام مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لنڈی کوتل کے علاقے تاتارہ میں گھر کے اندر گولہ پھٹنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوئے تھے ، جاں بحق افراد میں 3 بچے اور دو خواتین شامل تھیں۔