خیبر پختونخوا

صوابی، عدالت کے باہر ماں بیٹے کے ہاتھوں قتل

صوابی: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے باہر مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بیٹے نے ماں کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا، فائرنگ سے ماں موقع پر جاں بحق ہو گئی۔

ڈیڈ باڈی کو شاہ منصور میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا، مقتولہ کا تعلق موضع نارنجی سے بتایا جا رہا ہے۔

واقعے پر ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کا شدید رد عمل، واقعے کے فوری بعد ہنگامی میٹنگ طلب کر لی گئی۔

صدر ڈسٹرکٹ بار کے مطابق ملزم اسلحہ لے کر اندر کیسے آیا؟، واقعے پر ڈسٹرکٹ بار کا منگل کے روز ہنگامی اجلاس ہو گی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل جوڈیشل کمپلکس چارسدہ میں مخالفین کی فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button