خیبر پختونخوا

عثمان کاکڑ کے انتقال کی تحقیقات کی جائے: میاں افتخار حسین

عوامی نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سیکرٹری و صوبائی صدر سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے خاندان کے خدشات دور کرنے کیلئے انکی موت کی جامع تحقیقات کی جائے،لواحقین کی جانب سے اگر خدشات کا اظہار کیا جارہا ہے تو تحقیقات کے ذریعے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔

باچاخان مرکز پشاور میں عثمان کاکڑ (مرحوم) کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخارحسین نے کہا کہ نامعلوم اموات کی تعداد میں اضافہ خطرناک اور تشویشناک ہے، تدارک کیلئے اقدامات اٹھانے ہوں گے۔عثمان کاکڑ ایک نڈر اور حق گو سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی۔زمانہ طالبعلمی سے مرتے دم تک عثمان کاکڑ اپنے نظریے اور جماعت کے ساتھ ثابت قدمی کے ساتھ کھڑے رہے۔پاکستان میں ان جیسے نظریاتی اور پرعزم سیاسی کارکنان کا فقدان نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عثمان کاکڑ ایک نڈر اور حق گو سیاستدان تھے جنہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری بدامنی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کا واحد حل 20نکاتی نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عملدرآمد ہے۔دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی عثمان کاکڑ کے خاندان اور پارٹی کارکنان کے ساتھ کھڑی ہے۔

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button