خیبر پختونخوا کا بجٹ پیش، قبائلی اضلاع کے لیے 199 ارب روپے مختص
خیبرپختونخوا کا آئندہ مالی سال 2022-2021 کے لیے بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ بجٹ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے پیش کیا جس کا بنیادی حجم 1118 ارب روپے رکھا گیا ہے، بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 371 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
بجٹ تقریر کرتے ہوئے تمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبائی ترقیاتی بجٹ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یکم جولائی کو ہی پورے سال کا ترقیاتی بجٹ ریلیز کیا جائے گا تاکہ ترقی کا عمل یکم جولائی سے شروع ہوجائے۔
صحت کے لیے 142 ارب روپے مختص
بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لیے 199 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ صحت کے لیے 142، تعلیم کے لیے 180 ارب روپے، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لیے 12 ارب روپے، فنکاروں کی معاونت کے لیے 5 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
تیمور سلیم جھگڑا نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے ایک ارب روپے رکھے گئے ہیں۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ 5۔4 ارب روپے سکولوں کو فرنیچر دینے میں لگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹوارزم کا بجٹ دو ارب سے بڑھا کر 12 ارب کردیا گیا ہے۔ بجٹ میں قبائلی اضلاع کے لیے اے ڈی پی میں 100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔
قبائلی اضلاع میں طلباء کے لیے 23 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ مزدوروں کیلئے کم از کم 25 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ قبائلی اضلاع میں 4300 نئے اساتذہ کو نوکری دی جائی گی۔ 40 نئے کالجز تعمیر کیے جائیں گے۔
زراعت کے لئے ساڑھے 25 ارب سے زائد کا بجٹ تجویز
زراعت کے لئے ساڑھے 25 ارب سے زائد کا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ سی اینڈ ڈبلیو کے لیے 58.789 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے، انرجی اینڈ پاور کے لیے 17.25 ارب کی تجویز کیے گئے ہیں، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن 1.9 ارب روپے کی تجویز ہے۔
فنانس ڈیپارٹمنٹ کے لیے 41.8 ارب تجویز کیے گئے ہیں، اعلیٰ تعلیم کے لئے 27.56 ارب رکھے گئے ہیں، محکمہ داخلہ کے لیے 91.7 ارب کی تجویز ہے۔ محکمہ صنعت کے لیے 5.01 ارب رکھے گئے ہیں، 1.78 محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے لیے تجویز کئے گئے ہیں، آبپاشی کے 19.9 ارب رکھے گئے ہیں اور محکمہ سیاحت و کھیل کے لیے 20.5 ارب رکھے گئے ہیں۔
پانی منصوبوں کے لیے 17 ارب روپے مختص
صوبائی وزیر نے کہا کہ کرکٹ سٹیڈیم حیات آباد، ارباب نیاز او ر ایک کالام میں بنائیں جائنگے۔ سینئر سیٹزن کے لئے 10 کروڑ روپے کا گرانٹ تجویز کیا گیا ہے جس میں معمرر افراد کا سہولیات مہیا کئے جائیں گے جبکہ پانی کے منصوبوں کے 17 ار ب روپے مختص کئے گئے ہیں۔