خیبرپختونخوا کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا
آئندہ مالی سال کے لیے خیبرپختونخوا اور بلوچستان کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافے اور مزدوروں کی اجرت کم از کم 21 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے 350 ارب روپے، قبائلی اضلاع کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کے لیے 120 ارب روپے سے زائد رقم رکھنے کی تجویز دی ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بجٹ میں غیر ترقیاتی مد میں 370 ارب اور ترقیاتی مد میں 140ارب روپے رکھےجانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تنخواہوں میں 10 سے 15فیصد تک اضافے جب کہ 5 ہزار کے قریب نئی آسامیاں رکھنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
بلوچستان میں تعلیم کے لیے 90،صحت کے لیے 40 اور امن وامان کے لیے 60 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں حزب اختلاف کو نظر انداز کرنے پراور اپوزیشن جماعتوں کی کال پر کوئٹہ سمیت بلوچستان کی مختلف شاہ راہوں پر احتجاج اور دھرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔