نوشہرہ اور مردان میں مائننگ حادثات، 3 مزدور جاں بحق 1 زخمی

نوشہرہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے دو مزدور جبکہ مردان میں مائننگ کے دوران ملبے تلے دب جانے سے ایک مزدور جاں بحق ایک زخمی ہو گیا۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ تولندی مصری بانڈہ میں پہاڑی تودہ گرنے سے دو مزدور دب کر موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے مقامی لوگوں کی مدد سے جاں بحق مزدوروں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دیں۔

دوسری جانب مردان کے علاقہ ساولڈھیر میں مائننگ کے دوران پہاڑی تودہ گرنے سے 2 مزدور ملبے تلے دب گٸے، ایک مزدور موقع پر جاں بحق دوسرا زخمی ہو گیا

نمائندہ ٹی این این کے مطابق جمیل خان کرش پلانٹ واقع ساولڈھیر میں مائننگ کے دوران ملبہ گرنے سے حمید خان ولد معمور خان ساکن رستم برینگڑ جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہو چکا ہے جس کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button