ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کی والدہ پر تشدد کرنے والی خاتون گرفتار

رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ بنگش کے گھر پر راحت العین نامی خاتون کے حملے اور ایم پی اے کی والدہ پر تشدد کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون راحت العین نے ایم پی اے ضیاء اللہ بنگش کی والدہ پر گرم چائے منہ پر پھینکنے کے بعد ان کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گئیں، جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے خاتون راحت العین کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر دی۔

اس حوالے سے ممبر صوبائی اسمبلی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ خاتون راحت العین کے پیچھے جو عناصر اور سیاسی مخالفین ہیں ان کی جلد نشاندہی کی جائے گی اور ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button