خیبر پختونخوا

پشاور: پرائیویٹ لاء کالجز کے طلباء کا آن لائن امتحان کے حق میں احتجاج

پرائیویٹ لاء کالجز کے طلباء نے پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے دفتر کے سامنے آن لائن امتحان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا. مظاہرے میں طلباء نے وی سی کے خلاف شدید نعریٰ بازی کی.
مظاہرے میں اسلامیہ لاء کالج، فرنٹیر لاء کالج، سپریم لاء کالج، جناح لاء کالج، قائداعظم لیگل سٹڈیز نوشہرہ، پشاور لاء کالج، ایڈورڈ لاء کالج اور مردان لاء کالج کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی.
اسلامیہ لاء کالج کے طالبعلم امجد آفریدی نے ٹی این این کو بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے اپنی لاء کالج( خیبر لاء کالج) کے طلباء سے دوسرے سیمیسٹر کابھی آن لائن امتحان لیا لیکن آج تک ہمارے پہلے سیمسٹر کا امتحان نہیں لیا گیا ہے.
انہوں نے کہا کہ تاخیر سے طلباء کی چار ماہ کا وقت ضائع ہوچکا ہے. انکے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی طرف سے کوئی معقول جواب نہیں دیا جا رہا ہے.

فرنٹئر لاء کالج کے جوادالحسن نے بتایا کہ یونیورسٹی انتظامیہ پرائیویٹ لاء کالجز کے طلباء کے ساتھ امتیازی سلوک کر رہی ہے جسکی وجہ سے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے.
انہوں نے کہا کہ لاء کالجز کے امتحانات عمومی طور پر جنوری کے آخری ہفتے میں ہوتے تھے اور نتائج تین ماہ بعد جون میں اعلان کئے جاتے تھے مگر اس بار نہ امتحان نہ لینے سے اُن کے مجموعی طور پر 6 ماہ کا وقت ضائع ہو جائے گا.
مظاہرین نے کہا کہ اگر آج انکے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو احتجاجی طور پر یونیورسٹی روڈ کو ہرقسم ٹریفک کیلئے بند کیا جائے گا.
دوسری جانب پشاور یو نیورسٹی کے ترجمان نعمان نے ٹی این این کو بتایا کہ اس معاملے پر انتظامیہ کی میٹنگ ہورہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے امتحانات تاخیر کا شکار ہوئے لیکن ان طلباء کا وقت ضائع نہیں ہوگا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button