کوہاٹ میں جائیداد کا تنازعہ، ایک ہی گھر کے 6 افراد جان کی بازی ہارگئے
کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں جائیداد کے تنازعے پر چھ افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں پیش آیا جہاں ایک دوسرے پر فائرنگ کرنے والے آپس میں چچا زاد تھے، معمولی تکرار پر ایک دوسرے پر گولیوں کی بارش کردی جس سے موقع پر چھ افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی کوہاٹ پولیس انتظامیہ کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو ریسکیو کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کیا۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق علاقے میں شدید خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے۔
فائرنگ کی اصل وجہ جائیداد کاتنازعہ بتایا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اول گل خان اور ممتاز دونوں اپس میں بھائی ہیں۔
فریق اول گل خان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں مرنے والے اپس میں بھائی اوربھتیجے ہیں۔ فریق دوئم کے 3سے4افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مرنے والوں اور زخمی ہونے والے افراد بھی اپس میں چچا زاد اور بھتیجے ہیں۔