پسند کی شادی پر نوشہرہ سے اغوا کئے گئے لڑکے کے والد اور چچا بازیاب
نوشہرہ پولیس نے پنجاب پولیس کے تعاون سے اس لڑکے کے مغوی والد اور چچا کو بازیاب کرا دیا جنہوں نے پنجاب کی لڑکی سے پسند کی شادی کی تھی۔
پولیس کے مطابق رسالپور کے علاقے توڈھیر کے نوجوان روزعلی ولد گل ولی صوبہ پنجاب کھاریاں گجرات میں پلستر کا کام کرہا تھا کہ اس دوران ایک لڑکی مسماۃ ایمن شہزادی دختر محمد صدیق سے دوستی ہوگئی اور ان کو پنجاب سے لاکر مردان کچہری میں ان کی رضامندی سے ان کے ساتھ کورٹ میرج کردی۔
بعد ازاں لڑکی کے بھائی بابر صدیق نے پنجاب سے اپنے چار ساتھیوں سمیت رسالپور توڈھیر آکر روزعلی کے والد گل ولی اور ان کے چچا تاج ولی کو زبردستی اسلحے کے نوک پر اغواء کر کے پنجاب لے گئے اور فون کرکے کہا کہ ہماری بہن ایمن شہزادی ہمارے حوالے کرو اور بدلے میں اپنے بندے لے جاؤ اور اگر پولیس کو اطلاع کردی تواپکے دونوں بندے قتل کردئے جائیں گے۔
اغواء کے واقعے کی اطلاع ملتے پولیس نے ٹیم بناکر دونوں مغوی کو پنجاب بھیج دیا جہاں سے پنجاب پولیس کی مدد سے دونوں مغویوں کو کامیابی سے بازیاب کرا دیا ۔