قومیکھیل

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کا شیڈول بالآخر طے پایا گیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق یہ میچز 9 سے 24 جون تک ابوظبی میں کھیلے جائیں گے۔

16 دن تک جاری رہنے والے مقابلوں میں سے چھ دن ایسے ہوں گے جب ایک ہی دن میں دو میچز ہوں گے جس میں 21 جون کو کھیلے جانے والا کوالیفائر اور ایلیمنیٹر بھی شامل ہے۔

جس دن ایک میچ ہو گا اس دن میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہو گا جبکہ جس دن دو میچز ہوں گے اس دن پہلا شام 6 بجے اور دوسرا رات 11 بجے کھیلا جائے گا۔

9 جون کو کھیلے جانے والے ابتدائی میچ میں لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہو گا جو دراصل ایونٹ کا 15واں میچ ہو گا۔

 

ایونٹ کی ابوظبی منتقلی کے بعد اب بقیہ میچز کا شیڈول کچھ اس طرح ہے:

نیا شیڈول

9 جون: لاہور قلندرز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ

10 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کراچی کنگز اور پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز

11 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

12 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی

13 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی

14 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز

15 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہورقلندرز اور پشاور زلمی بمقابلہ کراچی کنگز

16 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

17 جون: اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز

18 جون: ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز

19 جون: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ

20 جون: پریکٹس

21 جون: کوالیفائر (پوائنٹس ٹیبل پر پہلی بمقابلہ دوسری پوزیشن والی ٹیم)

ایلیمینیٹر 1 (پوائنٹس ٹیبل پر تیسری بمقابلہ چوتھی پوزیشن والی ٹیم)

22 جون: ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم اور ایلیمینیٹر 1کی فاتح ٹیم)

23 جون: آرام/ٹریننگ

24 جون: فائنل

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ سیزن 6 کا آغاز 20 فروری کو کراچی سے ہوا تھا اور ایونٹ کے میچز اس مرتبہ ملک کے دو شہروں کراچی اور لاہور میں کھیلے جانے تھے تاہم 4 مارچ کو پاکستان سپر لیگ کو 7 کھلاڑیوں اور دیگر آفیشلز میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button