خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد جنازے پر سسر کو بھی قتل کر دیا

نوشہرہ میں میں شوہر نے بیس سالہ بیوی کو قتل کرنے کے بعد جنازے پر اس کے باپ کو بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے ملزم نعمان نے سسرال سے پرانی دشمنی کے شاخسانے پر آج صبح گھر کے اندر اپنی بیوی بیس سالہ صائمہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور ان کی لاش ہسپتال منتقل کرکے وہاں سے فرار اختیار کرلی۔  بعد ازاں مقتولہ کے والد نے لاش کو گھر لاکر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر دیا اور تدفین کے لئے تیاریاں شروع کردی۔

ڈی ایس پی اکوڑہ خٹک ارشد احمد خان کے مطابق شام کے وقت جنازے کے بعد ملزم نعمان نے اپنے مسلح بھائیوں کے ساتھ دوبارہ حملہ کر دیا اور اپنے سسر مسلم شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، چند ہفتے پہلے نعمان کا بھائی صائمہ کے بھائی کے ساتھ زیارت کاکا صاحب خرگوش کے شکار کے لئے گئے تھے جس کے دوران اتفاقی گولی لگنے سے نعمان کا بھائی جاں بحق ہوگیا جس کا نعمان کو شک تھا کہ انہیں جان بوجھ کر قتل کر دیا گیا تھا۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس دوران مسلم شاہ نے مقتول کے گھرانے پر کئی جرگے کئے لیکن انہوں نے ماننے سے انکار کر دیا اور بدلہ لینے کے لئے موقع کی تلاش میں رہے۔

پولیس کے مطابق ملزمان ارتکا ب جرم کے بعد فرار ہوگئے۔ ایک ہی گھر سے والد اور بیٹی کے جنازے نکلے تو گاوں میں کہرام مچ گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button