اسلامیہ کالج پشاور یونیورسٹی کے پاس ملازمین کے تنخواہوں کیلئے پیسے کم پڑگئے
خیبرپختونخوا کا تاریخی درسگاہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی شدید مالی بحران کی زد میں ،یونیورسٹی کے پاس اپنے ہی ملازمین کے تنخواہ کی ادائیگی کے لئے پیسے کم پڑ گئے۔
یونیورسٹی نے مئ کے تنخواہوں کی ادائیگی کرنے کے لئے ملازمین سے معذرت کرتے ہوئے اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ ملازمین کو صرف بنیادی تنخواہ اور ریئائرڈ ملازمین کو 50 فیصد پنشن دی جائی گئی۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر سرکاری جامعات کو فنڈز کی کمی مسلہ درپیش ہے اور اس حوالے سے متعلقہ یونیورسٹی انتظامیہ نے احتجاج اور مظاہرے بھی کررکھے ہیں اور حکومت سے درسگاہوں کے لئے خصوصی بیل آوٹ پیکج کی منظوری کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انہیں مالی مسائل کے خاتمے کے لئے بروکار لایا جاسکے۔
دوسری جانب فیڈریشن اف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن خیبرپختونخوا چیپٹرنے تنخواہوں سے الاؤنس کی مجوزہ کٹوتی ، صوبائی ہائیرایجوکیشن کا قیام ، طلبہ وطالبات کی اضافی فیسوں کی واپسی کے لئے پیر کے روز سے صوبائی اسمبلی کے سامنے مارچ اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے اور اپنے تمام جائز مطالبات کی ختمی اور غیر مشروط منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔