خیبر پختونخواکورونا وائرس
خیبرپختونخوا حکومت کا مزید 5 اضلاع میں سکول کھولنے کا فیصلہ
خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کے مزید 5 اضلاع میں سکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق چارسدہ، بنوں، نوشہرہ، ہری پور او ر صوابی میں 31 مئ سے پرائمری ، مڈل و ہائی سکول سمیت تمام تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دی گئی ہے ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پانچوں اضلاع میں تعلیمی اداروں کو سختی سے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی ذمہ دار ہو گی۔