خیبر پختونخوا

مردان :بابوزئی میں دہشت گروں کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل جاں بحق، دو زخمی

مردان کے علاقے  کاٹلنگ بابوزئی میں دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نیتجے میں ایک پولیس ہیڈ کانسٹیبل  اسرار جاں بحق جبکہ دو کانسٹیبل شدید زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آج جمعہ کو  اس وقت پیش آیا جب  پولیس پارٹی روٹین گشت پر تھی کہ دہشت گروں  نے ان پر فائرنگ کی تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک دہشت مارا گیا جس کی تاحال شناخت نہیں ہوئی جبکہ زخمی اہلکاروں میں منیر اور منصور شامل ہیں  جنہیں طبی امداد  کے لئے مردان میڈیکل کمپلیکس ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ  فائرنگ سے ایک آٹھ سالہ بچی بھی زخمی ہوگئی جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری  نفری جائے وقوعہ پہنچ کر بابوزئی کے پہاڑی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردی۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button