خیبر پختونخوا
خیبرپختونخوا: وظائف کی مد میں طالبات کے لیے دو ارب تین کروڑ روپے جاری
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے طالبات کے لیے وظائف مقرر کردیے۔ محکمہ تعلیم نے بچیوں کو سکولوں کی طرف راغب کرنے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے بچیوں کو سالانہ وظائف کی فراہمی کے لئے دو ارب تین کروڑ روپے جاری کردیے۔
سرکاری مراسلے کے مطابق صوبے کے 26 اضلاع میں طالبات کو وظائف دئیے جائیں گے، چھٹی کلاس سے آٹھویں تک دو سو روپے ماہانہ فراہم کئے جائیں گئے، نویں اور دسویں جماعت کی اہل طالبات کے لیے 5 سو روپے ماہانہ وظیفہ مقرر کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا کہ صوبے بھر میں مجموعی طور پر پانچ لاکھ 48 ہزار 316 قابل بچیوں وظائف دے رہے ہیں، بچیوں کی انرولمنٹ بڑھانے اور ڈراپ آوٹ کم کرنے کے اقدام اٹھایا، میدانی علاقوں سمیت بالائی اضلاع میں خواتین کو تعلیم کی طرف لانا مقصد ہے۔