نوشہرہ: دو سالہ بچی کو قتل کرنے والے باپ کو 32 سال قید کی سزا
نوشہرہ میں دو سالہ مقتولہ ایمن قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا، ملک محمد حسنین ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے ملزم بچی کے باپ کو 32سال قید بامشقت تین لاکھ روپے کی سزا کا حکم سنادیا۔
عدالت کے حکم کے بعد مجرم باپ حسن محمد کو جوڈیشل لاک اپ نوشہرہ سے سینٹرل جیل ہری پور منتقل کردیاگیا۔استغاثہ کے مطابق نوشہرہ کے علاقے شاہ کوٹ بالا تھانہ جلوزئی میں 23 اگست 2019 کو باپ حسن محمد ولد قیصر خان نے اپنی دو سالہ معصوم بیٹی ایمن کو اپنی بیوی کی ناجائز اولاد قرار دیتے ہوئے غیرت کے نام پر پہاڑوں کے دامن میں لے جاکر پھانسی دیکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔
استغاثہ کے مطابق ملزم باپ حسن محمد نے تھانہ میں اپنی بیٹی ایمن کی گمشدگی کی جھوٹی ایف آئی ار زیردفعہPPC-364 A میں نامعلوم ملزمان پر مقدمہ درج کیا۔استغاثہ کے مطابق ملزم باپ نے پولیس کی تفتیش میں سچ اگل دیا۔پولیس تھانہ جلوزئی نے 24 اگست 2019 کو شاہ کوٹ بالا کے پہاڑ کے دامن سے ملزم باپ حسن محمد کی نشان دہی پر دو سالہ مقتولہ ایمن کی نعیش برآمد کرلی پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کردی گئی۔
بعدالت ملک محمد حسنین ایڈیشنل سیشن جج VI نوشہرہ کے حکم کے مطابق مجرم حسن محمد نے اپنی دو سالہ بیٹی ایمن کو قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے اور جھوٹی آیف آئی ار زیر دفعہPPC 362 Aدرج کرنے کا جرم ثابت ہونے پر سات سال بامشقت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنادیا۔