خیبر پختونخوا

ٹانک: کنویں میں گیس بھرجانے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جاں بحق

ٹانک علاقہ گومل میں کنویں میں گیس بھر جانے سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہے۔

پولیس کے مطابق ٹانک سے تیس کلومیٹر فاصلے پر واقع علاقہ گومل میں آفسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب گاؤں کے پیش امام کا بیٹا پینے کے لئے کنواں کود رہا تھا کہ اچانک کنویں میں گیس بھرنے سے بے ہوش ہوگیا بہن نے جب اپنے بھائی کو کنویں میں بے ہوش دیکھا تو انہوں نے بھی کنویں میں چھلانگ لگائی اور اپنے بھائی کو باہر نکال رہی تھی لیکن بدقسمتی سے وہ بھی بے ہوش ہوگئی۔

جب والد نے بیٹے اور بیٹی کو دیکھا تو انہوں نے بھی چھلانگ لگائی لیکن وہ بھی اللہ کو پیارے ہوگئے وہاں پر موجود رکشہ ڈرائیور اور گاؤں والوں کو پتہ چلا کہ مسجد امام کے گھر میں اس طرح آفسوس ناک واقعہ پیش آیا تو رکشہ ڈرائیور نے بھی کنویں میں چلانگ لگائی لیکن ان کو بے ہوشی حالت میں گاؤں والوں نے نکال دیا۔

تینوں ڈیڈ باڈیز کو علاقہ مکینوں نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے زریعے ٹانک ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button