خیبر پختونخوا

‘اگر پولیس اسی طرح بے بس رہی تو ہم لشکرکشی پر مجبور ہو جائیں گے’

احمد زئی وزیر قبائل نے علاقے میں امن کی فضاء قائم کرنے کیلئے ایک بار پھر گرینڈ جرگہ منعقد کیا۔ مختلف اقوام پر مشتمل 56 رکنی کمیٹی قائم ‘مطالبات کو آئینی شکل دیکر لائحہ عمل طے کرے گی ‘اس سلسلے میں جرگہ داہمی پل کے مقام پر منعقد ہوا جس میں سینکڑوں مشران اور نوجوانوں نے شرکت کی۔

سابق ڈسٹرکٹ کونسلر حلیم زادہ وزیر, سفیان افغانی (ملک زادے ) ،ناز علی خان وزیر ، ملک عدنان وولیگئی، سابق ناظم ڈومیل فداء محمد خان وزیر، ملک اسحاق اور نجیب وزیر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن نہ ہو تو علاقے میں ترقی نہیں ہو سکتی ، انسانی زندگی مشکل ہو جاتی ہے قانون کی رٹ بحال نہیں ہو تی‘ احمد زئی وزیر تعلیم یافتہ و ترقی پسند لوگ ہیں لیکن کچھ نادیدہ قوتیں نہیں چاہتیں کہ یہاں امن ہو اور یہ لوگ اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں اس لئے حالات دانستہ طور پر خراب کئے جا رہے ہیں ہمارے محافظ بھی ان بگڑتے ہوئے حالات سے محفوظ نہیں ہم امن کے پیاسے ہیں اور امن کے نام پر آج احمد زئی وزیر کا جرگہ بلایا تاکہ مزید ان کا تدارک کیا جاسکے یہاں پر بھی جانی خیل جیسے حالات پیدا کئے جا رہے ہیں لیکن ہم ایسا ہر گز نہیں ہو نے دیں گے کیونکہ یہ ہماری آئندہ نسلوں کی تباہی کا پیشہ خیمہ ثابت ثابت ہوگا ‘

اُنہوں نے کہا کہ ایک عرصہ سے بنوں ٹاؤن شپ میں کچھ لوگ منظم ہو ئے ہیں لیکن پولیس ان کیخلاف کارروائی میں بے بس نظر آ رہی ہے اگر پولیس تدارک نہیں کر سکتی پھر تو ہمیں بحیثیت قوم اس کے خلاف لشکر کشی کرنا ہو گی۔

اُنہوں نے کہا کہ سال 2007میں بھی موجودہ جیسے حالات تھے جس کیلئے قوم نے متفقہ طور پر کمیٹی بنائی اور حالات خراب کرنے والی قوتوں کو بے دخل کیا تھاحالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے ہم نے کمیٹی بنائی کیونکہ ہم ہر صورت امن چاہتے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button