بین الاقوامی

حج کی تاریخ اور تعداد کے حوالے سے اہم اعلان آئندہ ہفتے متوقع

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا ہے کہ رواں سال ایس او پیز کے ساتھ محدود پیمانے پر حج ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال کی نسبت اس سال تمام اسلامی دنیا کو نمائندگی ملے گی۔

وفاقی وزیر نورالحق قادری نے کہا کہ سعودی عرب کی وزارت حج کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزارت مذہبی امور نے حج کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری نے کہا کہ حج کی تاریخ اور تعداد کے حوالے سے اہم اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے واضح کیا کہ اگر عازمین حج کی تعداد زیادہ ہوئی تو حج پالیسی کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محدود پیمانے پر حج کا اعلان کیا تھا۔ صرف 10 ہزار عزام کرام نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی جن کا انتخاب خودکار طریقے سے کیا گیا تھا۔ حجاج کرام میں سعودی عرب میں مقیم غیرملکی تارکینِ وطن کی تعداد 70 فیصد اور 30 فیصد سعودی شہری تھے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button