خیبر پختونخوا

کورونا وائرس سے خیبر پختونخوا کا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے ایک اور ڈاکٹر کی موت واقع ہو گئی۔

صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے اپنے بیان میں کہا کہ ضلعی ہیڈکواٹر ہسپتال سوات کے سینئر میڈیکل آفیسر علی اکبر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور گزشتہ 2 ہفتوں سے وہ کلثوم انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیرعلاج تھے۔

پی ڈی اے کا کہنا تھا کہ اب تک صوبے میں 66 ڈاکٹر کورونا وباء کا شکار ہو کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

https://twitter.com/ydakp_official/status/1390549436972077056

پی ڈی اے نے صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اب تک کسی بھی کورونا وائرس سے جاں بحق ملازم کو نہ تو شہدا پکیچ دیا ہے اور نہ ہی ہیلتھ ملازمین کو کرونا رسک الاونس دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button