قبائلی اضلاع

لنٖڈیکوتل، سکول استاد دشمن کی فائرنگ سے شدید زخمی

لنڈیکوتل لوئے شلمان غنڈہ خیل میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ سے سکول ٹیچر اورنگ شلمانی شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لوئے شلمان غنڈہ خیل میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے سکول ٹیچر کو طبی امداد کے لئے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں سے ریسکیو 1122 ایمبولینس کے ذریعے زخمی کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا

شلمان پولیس سٹیشن ذرائع کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لئے پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

واقعہ کی رپورٹ شلمان پولیس سٹیشن میں درج کر دی گئی ہے، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو تین روز قبل تیراہ زخہ خیل میں غیرت کے نام پر نجی سکول کے 2 اساتذہ اور ایک خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button