خیبر پختونخوا

نوشہرہ : لیڈی ڈاکٹرز کی عزت نفس مجروح کرنے والے تقاریر پر مفتی گرفتار

نوشہرہ پولیس نے سرکاری اداروں کے خلاف اشتعال انگیز  اور لیڈی ڈاکٹرز کے عزت نفس کو مجروح کرنے والے تقاریر پر مفتی سردار علی حقانی کو حراست میں لے لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد اقبال کے مطابق  گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نوشہرہ کلاں سے تعلق رکھنے والا ایک مفتی لیڈی ڈاکٹرز اور نرسز کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرتا ہے۔

ڈی پی او نے بتایا کہ مفتی سردار علی حقانی کی تقریر سے اس ادارے میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کی عزت نفس مجروح ہوئی جس پر نوٹس لیتے ہوئے  پولیس نے مفتی کو حراست میں لیکر وقاص رفیق کی سربراہی میں تھانہ نوشہرہ کلاں میں مقدمہ درج کرلیا۔

ڈی پی او کے مطابق کسی بھی شہری کو سرکاری اداروں یاکسی کی عزت نفس مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام علماء کرام  اور شہری اشتعال انگیز تقاریر اور اشتہارات سے پرہیز کریں جبکہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دوسری جانب مفتی سردار علی حقانی کی گرفتاری کے بعد انکی ایک اور ویڈیو بھی شائع ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے منہ سے جلد بازی میں اشتعال انگیز جملے نکلے ہیں جس کی وہ مذمت کرتے ہیں اور آئندہ اس قسم کے الفاظ استعمال کرنے سے گریز کریں گے۔

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button