نوشہرہ: شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو زندہ جلاڈالا
سید ندیم مشوانی
نوشہرہ اکبرپورہ کے علاقے کنڈر میں مبینہ طور پر گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر نئی نویلی دلہن کو زندہ جلا دیا. پولیس کے مطابق چھ ماہ کی نئی نویلی دلہن منیبہٰ مکمل طور پر جھلس چکی تھی لیڈی ریڈنگ ہستال پشاور میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جابحق ہوگئی۔
مقتولہ منیبہٰ کے چچا مدعی مقدمہ نے الزام لگایاہے کہ منیبہٰ کو اس کے شوہر شہاب الدین،اس کی بہن سیماب اور بھتیجی ماہ نور دختر نصیر الدین نے مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلاکر موت کے گھات اتاردیاہے۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نوشہرہ ڈاکٹر اقبال کے مطابق اکبر پورہ میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور مٹی کا تیل چھڑک کر مبینہ طور پر آگ لگادی۔
مدعی مقدمہ چچا اسلام گل کے مطابق سسرال میں جھگڑوں کے باعث مقتولہ آئے دن اپنے میکے چلی جاتی تھی،گزشتہ روز گھر والوں نے راضی کرکے سسرال بھیجا تھا۔لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پوسٹ مارٹم کے بعد تھانہ اکبرپورہ میں مقتولہ منیبہٰ کے شوہر شہاب الدین،ہمیشرہ سیماب اور بھتجیٰ ماہ نور دختر نصیرالدین سکنہ کنڈر اکبرپورہ کے خلاف زیردفعہ PPC 336 B,302/34درج کرلیاگیاہے۔ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ کے مطابق تحقیقات کی جارہی ہے ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہوچکے ہیں جو بہت جلد گرفتار کرلیے جائیں گے۔