جمرود : ریماڈلنگ ورسک کنال منصوبہ پر تعیراتی کام سست روی کا شکار، عوام کو مشکلات کا سامنا
ضلع خیبر تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی مندو توکوتی میں ریماڈلنگ ورسک کنال منصوبہ پر تعیراتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق جمرود کے علاقے غنڈی مندو توکوتی میں صوبائی حکومت کی طرف سے شروع کیا گیا ریماڈلنگ ورسک کنال منصوبہ پر تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہے جبکہ یہ منصوبہ چار مہینے پہلے شروع ہو چکا ہے لیکن تاحال ابھی تک مکمل نہیں ہوا۔منصوبے پر تعمیراتی کام کی وجہ سے سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہیں جسکی وجہ سے مقامی افراد کو امدروفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ بڑے بڑے گڈوں میں گاڑیاں گرنے کا خطرہ بھی موجودہیں۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ روڈ خراب ہونے کی وجہ سے مریضوں ،سکول کے بچوں اور نوکر پیشہ افراد کو آمد ورفت میں مشکلات کا سامنا ہیں جبکہ گردوغبار کی وجہ سے مقامی افراد سینے کی امراض میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ ایریگیشن حکام اور ٹھیکیدار نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے چار مہینوں سے کام شروع ہے لیکن آب تک مکمل نہیں ہوا جس کی وجہ سے سڑک میں بڑے گڈے بننے سے بچوں اور گاڑیوں کیلئے خطرے کا سبب بن سکتا ہے.
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کوئی ناخوشگوار واقعے سے پہلے حکومت ایکشن لے کر منصوبہ پر جلد سے جلد کام شروع کرکے تعمیراتی کام میں تیزی لائی جائے۔واضح رہے کہ اس منصوبے کا سنگ بنیاد وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے رکھا تھا۔