خیبر پختونخوا

”بھائیوں نے والد کی جائیداد فروخت کر کے مجھے میرے حصے سے محروم کر دیا”

آرمر کالونی نوشہرہ کی رہائشی خاتون گل سیاب زوجہ محمد نبی سکنہ نوشہرہ کلاں نے کہا ہے کہ میرے بھائیوں نے میری مرضی کے بغیر والد کی جائیداد کو فروخت کر کے مجھے اپنے حصے سے محروم کر دیا جو کہ میرا قانونی و شرعی حق ہے۔

نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خظاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ”میں نے انصاف کیلئے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ، ڈی پی او نوشہرہ کو تحریری درخواست دی ہے لیکن اب تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی، میرا حکومت اور نوشہرہ کی ضلعی انتظامیہ سے پر زور مطالبہ ہے کہ میرے حصے کی جائیداد مجھے دلائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد مرحوم حاجی فقیر محمد خان ولد ولی محمد نے اسلام آباد میں دس پلاٹ، گوادر میں ایک کنال پلاٹ، ازاخیل میں ساڑھے چار کنال اراضی، شاہ گل آرٹ چار کنال اور آرمر کالونی میں ایک کنال پلاٹ ترکہ میں چھوڑے ہیں، ”میں قانونی اور شرعی طور پر 1/2 حصے کی حقدار ہوں لیکن میرے بھائیوں ضیاء محمد اور محمد حیات پسران حاجی فقیر محمد مرحوم نے وکیل محمد اعجاز کی ملی بھگت سے میرے حصے کی جائیداد فروخت کر کے مجھے اپنے حق سے محروم کر دیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button