خیبر پختونخوافاٹا انضمام

شمالی وزیرستان: غلام خان بارڈر پر پاک افغان ٹرانزٹ ٹرید کا افتتاح

شمالی وزیرستان کے غلام خان بارڈر پر پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا افتتاح کردیا گیا۔

اس موقع پر  افتتاحی تقریب میں  صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ  شاہ محمد خان  نے باقاعدہ طور  غلام خان  بارڈر پر پاک افغان ٹرانزٹ کا افتتاح کردیا  اور کراچی سے پہنچنے ٹرانزٹ ٹریڈ کی دو گاڑیوں کو غلام خان بارڈر پر کابل روانہ کیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد خان ، صوبائی وزیر ریلیف محمد اقبال وزیر، ڈی سی شاہد علی خان، ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور، عسکری حکام، مشران اور پاکستانی و افغان تاجروں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ  شاہ محمد خان  نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کے بعد  غلام خان بارڈر کے راستے  وسطی ایشیاء تک تجارت ممکن ہوسکے گی جبکہ ٹرانزٹ کے آغاز سے وزیرستان کے مقامی لوگوں  کے ذریعہ معاش  کو ترقی ملے گی۔

دوسری جانب  صوبائی وزیر ریلیف اقبال وزیر نے کہا کہ ٹرانزٹ ٹریڈ کھلنے سے دو طرفہ تجارت کو مزید فروغ ملے گا اور 20 ہزار مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button