لوئردیر، لیویز سروس رولز میں ترمیم مسترد، ادینزئی قومی جرگہ کا احتجاج کا اعلان
ادینزئی قومی جر گہ نے لوئر دیر لیویز سروس رولز میں ترمیم کے خلاف احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ اس ضمن میں گزشتہ روزسرتاج خان کی رہائش گاہ چنار ہائو س ڈاکٹر آباد میں چیئر مین ادینزئی قومی جرگہ خورشید علی خان کی زیرصدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جنرل سیکرٹری ادینزئی قومی جر گہ سید سلطنت یار ایڈوکیٹ ،بخت بیدار خان ،سر تاج خان ،عطا ء اللہ ایڈوکیٹ،حسین شاہ یو سفزئی ،حاجی زر نصیب خان ،جاوید اقبال ،ملک فخرزمان ،ملک یاسر خان ،عطاء اللہ خان ایڈوکیٹ نے لو ئر دیر لیویز سروس رولز میں تر میم کو مستر د کرتے ہو ئے کہا کہ لو ئر دیر لیویز سروس میں تر میم کسی صورت قبول نہیں ،نو ٹیفکیشن کو فی الفور واپس لیا جائے ورنہ احتجاج اور لانگ مارچ سے بھی دریغ نہیں کر یں گے۔
نو ٹیفکیشن کی وجہ سے 142 لیوی اہلکار ریٹائر ہو کر ان کے خاندانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نئی بھر تیوں کیخلاف نہیں ہے مگر قبل از قت ریٹائر منٹ ظلم اور معاشی قتل عام ہے۔ خورشید علی خان نے لیوی اہلکاروں کی قر بانیوں کو سر اہتے ہو ئے کہا کہ لیوی اہلکاروں نے دہشت گر دی کے دوران مشکل حالات میں کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا اوروطن کی خاطر قربانیاں دی ہیں حکومت لیوی اہلکاروں کو فارغ کرنے کی بجائے انکی تنخواہوں میں اضافہ کرے۔
ا