خیبر پختونخوا

سوات میں سورہ کی بھینٹ چڑھنے والی دو لڑکیاں بازیاب، ملزمان گرفتار

سوات تحصیل بحرین مانکیال کے علاقہ رامیٹ  میں دو لڑکیوں  کو سورہ میں دینے والے ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرکے لڑکیوں کو بازیاب کرلیا۔

ڈی ایس پی بحرین شیر حسن خان کے مطابق 20 سالہ شمائلہ کو اس کے والد نے 22 سالہ حبیب النبی کے ساتھ  فون پر بات کرتے ہوئے پکڑا تھا جس کی وجہ سے لڑکی گھر سے نکل کر مقامی ملک  کے گھر گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں گزشتہ روز علاقہ مشران کا جرگہ ہوا جس  میں شمائلہ کا نکاح حبیب النبی جبکہ خاندان کی بے عزتی کے بدلے اس کی 13 سالہ بہن رومانہ کو شمائلہ کے 19 سالہ بھائی صدام کو سورہ  میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

ڈی ایس پی کے مطابق اطلاع ملنے پر  پولیس نے چھاپہ مار کر دونوں لڑکیوں کو بازیاب کرکے نکاح خواہ شمیت جرگہ ممبران  رحمت علی، شمائلہ کے والد غلام حسین، رومانہ کے والد حبیب الرحمان، زرنوش، صاحب زادہ، فضل ربی، ابراہیم  اور عبدالرشید کو گرفتار کرلیا  جن کو ہفتہ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button