خیبر پختونخوا

قتل یا خودکشی؟ مردان کے نوجوان کی بارات جنازے میں تبدیل

مردان، بورڈ شریف آباد میں دولہا کی پراسرار موت، گولی لگنے سے جاں بحق، بارات جنازے میں تبدیل ہو گئی۔

ریسکیو 1122 زرائع کے مطابق انہیں مبینہ خودکشی کی کال موصول ہوئی، اطلاع ملنے کے بعد میڈیکل ٹیم روانہ کر دی گئی، مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں، لواحقین کے مطابق جاں بحق نوجوان کی آج 2 بجے بارات تھی۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے 29 سالہ وقار احمد کو مردان میڈیکل کمپلیکس (ایم ایم سی) منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button