خیبر پختونخوا

ایل آر ایچ کے بعد مردان میڈیکل کمپلیکس کی او پی ڈی بھی بند

 کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث ضلع مردان کے سب سے بڑے ہسپتال مردان میڈیکل کمپلیکس کی او پی ڈی کو بند کردیا گیا ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کے اس فیصلے کا جواز پیش کرتے ہوئے ہسپتال کے ترجمان ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کورونا سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ سے او پی ڈی کو چلانا ممکن نہیں ہے، ایم ایم سی میں اس وقت کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ہسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ایمرجنسی کے آپریشن اور ضروری علاج مہیاء کیا جا رہا ہے، معمول کے حالات نہیں ہیں عوام تعاون کریں غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلے۔

یاد رہے چند روز قبل خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ کے باعث لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی او پی ڈی بند کر دی گئی ہے۔ترجمان لیڈی ریڈنگ ہسپتال کا اس بابت کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے سبب او پی ڈی کو چلانا ممکن نہیں، لیڈی ریڈنگ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن ہسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ضروری علاج کیا جائے گا، سروس گائنی، ہارٹ اٹیک، ایکسیڈنٹ سے متاثرہ مریضوں کے لیے ہوگی۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button