قبائلی اضلاع

لنڈی کوتل: بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹاؤرز گرنے سے تحصیل بھر کی بجلی معطل

ضلع خیبر لنڈی کوتل میں بجلی کی ہائی ٹرانسمیشن لائن ٹاؤرز گرنے سے پورے تحصیل کی بجلی معطل ہوگئی، ہسپتال, سرکاری دفاتر اور گھروں میں پانی ناپید ہوگیا۔
ضلع خیبر کے علاقے شاگئی کے پہاڑوں میں بھگیاڑی کے مقام پر 132 kv ہائی ٹرانسمیشن لائن کے 2 بڑے ٹاورز تیز آندھی اور طوفان کے باعث اکھڑ گئے جس سے لنڈی کوتل گریڈ سٹیشن کو بجلی کی ترسیل معطل ہو کر رہ گئی گزشتہ رات تیز آندھی اور ہوا کی وجہ سے دو بڑے ٹاؤرز گرنے سے پورا لنڈی کوتل تاریکی میں ڈوب گیا جس کے بعد ٹیسکو اور واپڈا حکام نے الخدمت فاونڈیشن کے رضاکاروں کے تعاؤن سے بحالی پر کام کا آغاز کر دیا۔

ٹیسکو حکام کے مطابق مزکورہ بجلی ٹاورز کی مرمت اور بجلی کی بحالی پر تین دن لگ سکتے ہیں جس کے بعد بجلی بحال کر دی جائے گی جماعت اسلامی لنڈی کوتل کے امیر محمد حسن شینواری اور الخدمت فاونڈیشن خیبر کے نائب صدر حاجی اکبر شینواری نے شاگئی اور بھگیاڑی میں گرے ہوئے ٹاورز کے مقام کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن خیبر کے نائب صدر حاجی اکبر شینواری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے ٹاورز پر کام جاری رکھنے کے لئے الخدمت فاونڈیشن کے مزید رضاکاروں کو کل بھیج دینگے تاکہ ٹاورز پر کام جلد مکمل ہوجائے اور لنڈی کوتل کی بجلی بحال ہوسکے انہوں نے علاقے کے سیاسی فلاحی اور دیگر افراد کے رضاکاروں سے اپیل کی کہ شاگئ اور بھگیاڑی کے مقام پر بجلی کے گرے ہوئے ٹاورز کی مرمت کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ لنڈی کوتل کی بجلی جلد بحال ہوسکے۔

دوسری طرف عینی شاہدین نے بتایا کہ دیگر بھی ایسے ٹاؤرز ہیں جن سے ناٹ بولٹس نکل چکے ہیں جو کسی بھی وقت گر سکتے ہیں جس کی وجہ سے پھر لنڈی کوتل کی بجلی معطل ہو سکتی ہے.

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button