خیبر پختونخوا
پی آئی اے کا 17 سال بعد سوات کیلئے پروازوں کی بحالی کا اعلان
قومی ایئرلائن نے 17 سال کے طویل وقفے کے بعد سوات کیلئے پروازیں بحال کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق 17 سال بعد پہلی پرواز 26 مارچ کو لاہور سے اسلام آباد کے راستے سوات پہنچے گی، جبکہ دوسری پرواز 29 مارچ کو سیدو شریف ایئرپورٹ پر لینڈ کرے گی۔
پی آئی اے کی جانب سے ہفتے میں 2 پروازوں کو سوات کیلئے شیڈول کیا گیا ہے، سیدو شریف ایئرپورٹ سال 2004 میں پروازوں کیلئے بند کیا گیا تھا۔
مذکورہ بالا پیشرفت کے بعد اب مختلف حلقوں کی جانب سے یہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ پروازوں کی بحالی سے سوات کی سیاحت پروان چڑھے گی۔