خیبر پختونخوا

بونیر میں پیر بابا کا مزار ایک بار پھر بند، دوسرے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ

ملک کے دوسرے علاقوں کی طرح خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں بھی کورونا کیسز بڑھنے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے مشہور پیر بابا مزار کو بند کردیا ہے جبکہ دوسرے کئی علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کردیا ہے۔

 

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کی تیسری لہر نے ضلع بونیر کو اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا ہے اور اب تک ضلع بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہے جبکہ 418 رپورٹ شدہ کیسز کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق پیر بابا سے کورونا کے دو کیسز مثبت رپورٹ ہوئے ہیں جس پر مزار کو زائرین کے لئے بند کردیا گیا ہے۔

ضلع کے پولیس لائن میں چند دن پہلے باجوڑ سے تربیت کے لئے آئے پانچ پولیس اہلکاروں میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

بونیر: پولیس ٹریننگ سنٹر کے 12 اہلکاروں کورونا وائرس کی تصدیق

احتیاطی تدابیر کے پیش نظر شلبانڈی، بگڑہ، لنگاؤ امازی، اباخیل، اور سلازئی میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دی گیا ہے اور متاثرہ علاقوں میں چراثیم کش سپرے بھی کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کی طرف کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی سی کا ریسٹورنٹس اور پبلک مقامات پر ایس او پیز پر عمل یقینی بنانے پر اور دیا ہے اور عوام سے ماسک لگانے کی اپیل کی اپیل کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button