خیبر پختونخوا

پرویز خٹک کے بیٹے کی خواجہ محمد خان ہوتی کی بیٹی سے شادی, سگا بھائی غیر حاضر

وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک کے صاحبزادے و ممبر صوبائی اسمبلی ابراھیم خٹک کی شادی مردان کے معروف سیاسی خاندان اور  پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سابقہ وفاقی وزیر نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی کی صاحبزادی سے طے پاگئی۔

گزشتہ روز تقریب نکاح کے بعد رخصتی کی تقریب سرینہ ہوٹل اسلام اباد میں منعقد ہوئی۔

وفاقی وزیردفاع پرویزخٹک نے بیٹے ابراھیم خٹک کی تقریب نکاح اور بارات کے موقعہ پر اپنے سگے چھوٹے بھائی لیاقت خٹک اور ان کے اہل خانہ کو مدعو نہیں کیا تھا۔

دونوں بھائیوں کے مابین گزشتہ کچھ عرصے سے اختلافات سامنے آئے ہیں۔ دونوں جانب سے ایک جلسے میں ایک دوسرے پر فائرنگ بھی ہوئی تھی۔ اختلافات نے چند ہفتے قبل نوشہرہ میں صوبائی اسمبلی کے نشست پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے موقع پر شدت اختیار کرلی تھی جس میں لیاقت خٹک نے اپنی پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کے مقابلے میں مسلم لیگ نون کے امیدوار کی حمایت کی تھی اور ان کی جیت کی خوشی میں اپنے ہجرے میں میوزک پارٹی بھی منعقد کی تھی۔ بعد ازاں صوبائی حکومت نے انہیں وزارت سے ہٹا دیا تھا۔

سرینہ ہوٹل آسلام اباد کی تقریب نکاح اور رخصتی میں چیرمین سینٹ صادق سنجرانی ،اسپکر قومی اسمبلی اسدقیصر اور وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز،پیپلزپارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین کے ساتھ اس موقع پر پیپلزپارٹی کے مرکزی جنرل سیکٹری و سابق چیرمین سینٹ نیئر حسین بخاری، چیرمین بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینٹر مصطفی نواز کھوکھر، صدر زرداری کے ترجمان سینٹر قیوم سومرو، سابق سینیر صوبائی وزیر رحیم داد خان، سابق وفاقی وزیر میاں مظفر شاہ، ایم پی اے صاحبزادہ ثنا للہ، سابق صوبائی وزیر ایم پی اے امجد خان آفریدی، سابق سپیکر صوبائی اسمبلی کرامت اللہ خان چغرمٹی، محمود زیب خان، ملک طہماش خان، بیرسٹر سرور شاہ، چیرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات اور صوبائی اسمبلی ممبر الحاج شفیق شیر آفریدی اور ایم پی اے الحاج بلاول آفریدی  نے شرکت کی۔

زرائع کا کہنا ہے کہ تقریب میں کورونا وائرس ایس او پیز کا کوئی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔

خاندانی زرائع کے مطابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے دونوں صاحبزادوں کی شادی کا ولیمہ آبائی گاوں مانکی شریف میں گیارہ اپریل کو منقعد ہوگا۔

 

 

 

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button