خیبر پختونخوا

منڈا میں تعمیر کیا گیا گرلز ہایئر سیکنڈری سکول 10 سال بعد بھی فعال نہ ہوسکا

 

ضلع لوئر دیر کے تحصیل منڈا کے 10 سال قبل تعمیرشدہ اکلوتے گورنمنٹ گرلز ہائیرسیکنڈری سکول میں تعلیمی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکیں ،مقامی عمائدین نے وزیر اعلی خیبرپختونخوا اور محکمہ تعلیم سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

مقامی عمائدین حبیب اللہ صدیقی، اسفندیار خان ،انعام الحق و دیگر کا کہنا تھا کہ گزشتہ عوامی نیشنل پارٹی کے حکومت میں گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول منڈا کا سیکنڈری پورشن شالکنڈی میں تعمیر کیا گیا تھاتاہم دس سال گزرنے کے بعد ابھی تک یہاں تعلیمی سرگرمیاں شروع نہ کی جاسکیں ۔طویل عرصہ سے بند رہنے اور بہتر نگہداشت نہ ہونے کی وجہ سے بلڈنگ بھوت بنگلے کا نظارہ پیش کررہا ہے سکول کے واش رومز اور بجلی کا نظام تباہ ہوچکا ہے جبکہ دیواروں میں بھی بڑی بڑی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔

مقامی لوگوں کے مطابق علاقہ میں کوئی دوسرا زنانہ ہائرسیکنڈری سکول موجود نہیں اس وجہ سے صاحب ثروت بچوں کے لوگ گاڑیوں کا انتظام کرکے دور درز تعلیم حاصل کرنے جاتی ہیں مگر غریب بچیاں تعلیم ادھورا چھوڑنے پر مجبور ہوتی ہیں ۔مقامی لوگوں نے صوبائی حکومت اور افسران بالا سے فوری نوٹس لیکر سکول میں تعلیمی سرگرمیاں شرو ع کرنے کا مطالبہ کیا۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button