فرمان کسکر والدین کا نافرمان نکلا
خالدہ نیاز
صوابی سے تعلق رکھنے والے نوجوان شاعر فرمان کسکر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ صوابی کے کالو خان تھانے کے محرر حسین احمد کا کہنا ہے کہ فرمان کسکر کو انکے والد کی درخواست پرگرفتار کیا گیا ہے۔ تھانہ محرر کا کہنا ہے کہ فرمان کسکر اپنے والدین کی نافرمانی کرتا ہے جس کے بعد 107 دفعہ کے تحت گرفتار کیا ہے۔
بعد ازاں پولیس نے فرمان کسکر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جہاں انکو ضمانت پررہا کردیا گیا ہے۔
گرفتار ہونے کے بعد فرمان کسکر کی حوالات میں لی گئی ایک تصویر بھی وائرل ہورہی ہے اور مختلف لوگ اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ فرمان کسکر کی عمر 18 سال سے کم ہے اور قانون کے تحت انکی حوالات والی تصاویر شائع کرنا جرم ہے جبکہ کچھ صارفین انکی اس تصویر سے لطف اندوز ہورہے ہیں اور اپنے خیالات کا اظہار ٹویٹس اور کمنٹس کی صورت میں کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فرمان کسکر کی ذاتی زندگی کے بارے میں جاننا چاہیں گے؟
مدثر حسین نامی ٹوئٹر صارف نے اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کیوں نہ تو زمین پھٹی اور نہ ہی آسمان گرا کہ ظالموں نے فرمان کسکر کو گرفتار کرلیا۔
کیوں نہ زمین پھٹی نہ آسمان گرا
ظالموں نے کسکر کو اندر کردیا— Mudassir hussain (@MudassirSayyed) March 1, 2021
میک نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ عظیم شاعروں کو قید و بند کی مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں، اس عظیم شاعر کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جارہا ہے یہ عمل ناقابل برداشت ہے، انہوں نے کہا ہے کہ پولیس ہوش کے ناخن لے اور اس عظیم انسان کو فوری طور پہ رہا کرے.
عظیم شاعروں کو قید و بند کی مشکلات جھیلنی پڑتی ہیں، اس عظیم شاعر کے ساتھ بھی وہی سلوک کیا جارہا ہے. یہ عمل ناقابل برداشت ہے، ساری عوام سڑکوں پہ نکل آئے گی، امن و امان کا مسئلہ بھی پیدا ہوسکتا ہے. پولیس ہوش کے ناخن لے اور اس عظیم انسان کو فوری طور پہ رہا کرے.
— MAK (@Yousapzai) March 1, 2021
اے آر کاکڑ نامی صارف نے اس کو پشتو ادب پر حملہ قرار دیا ہے۔
https://twitter.com/khan_ar23/status/1366281484814995458
ابو مجیب نامی صارف فرمان کسکر کی گرفتاری پر خوش دکھائی دیتے ہے، انہوں نے لکھا کہ پولیس نے بہت اچھا کام کیا ہے جو فرمان کسکر کو گرفتار کرلیا ہے۔
د سړيتوب کار يي کړي
په دي کي دي نورو شاعرانو عزت ده چي فرمان بندي وي— Abu mojeeb (@MojeebAbu) March 1, 2021
فرمان کسکر ضلع صوابی کے علاقے ترکئی کمرگئی سے تعلق رکھتا ہے اور انکا والد ریاض علی ڈیپو میں تمباکو کا کام کرتا ہے۔ فرمان کسکر چھ بہن بھائی ہے اور بہن بھائیوں میں اسکا دوسرا نمبر ہے۔
فرمان کسکر کیسے مشہور ہوئے اس حوالے سے ٹی این این کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران فرمان کسکر نے بتایا تھا’ میرے ایک دوست سومدین نے میری شاعری کی ویڈیو اپ لوڈ کی جس کے بعد وہ وائرل ہوگئی اور لوگوں نے میری شاعری کو بہت پسند کیا، جب مجھے پتہ چلا کہ میں سوشل میڈیا پرمشہور ہوگیا ہوں تو خوشی سے میرا دل باغ باغ ہوگیا، اپنے ملک میں تو میں مشہور اب میں چاہتا ہوں کہ باہر کے ملکوں میں بھی مشہور ہوجاؤں،،
فرمان کسکرنے ٹی این این سے بات چیت کے دوران کہا تھا کہ صوبیا کیف انکی پسندیدہ گلوکارہ ہے اور دن میں کئی بار انکے گانے سنتا ہے۔
فرمان کسکر وقتا فوقتا اپنی شاعری کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئرکرتا ہے اور انکے بہت سارے فینز ہے لیکن کچھ لوگ ایسے بھی جو انکی شاعری کو پسند نہیں کرتے۔