خیبر پختونخوا

نوشہرہ میں ٹک ٹاک ویڈیو کے بہانے 13 سالہ بچہ جنسی زیادتی کا شکار

نوشہرہ  کے علاقے اکوڑہ میں 13 سالہ بچے کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے بہانے اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی۔

نوشہرہ پولیس کے مطابق  متاثرہ  بچے کے  والد نے پولس کو بتایا کہ  دو ملزمان نے بچے کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کا لالچ دے کر ان کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کی جبکہ بچے کی غیر اخلاقی ویڈیو بھی بناتے رہے ۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان بچے کو حالت غیر ہونے پر چھوڑ کر فرار ہوئے تاہم نوشہرہ ڈی پی او نے واقعہ کی نوٹس لیتے ہوئے دو گھنٹوں کے اندر ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے موبائل میں موجود قابل اعتراض ویڈیو برآمد کرلی جبکہ  متاثرہ بچے کو میڈیکل رپورٹس کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button