قبائلی اضلاع

شمالی وزیرستان: زمینی تنازعہ پر پٹرول پمپ مسمار

قبائلی ضلع شمالی وزیرستان تحصیل میران شاہ میں وزیر اور داوڑ قوم کے درمیان زمینی تنازعے نے لڑائی کی شکل اختیار کرلی ہے اور حالات انتہائی کشیدہ ہے۔

نمائندہ ٹی این این کے مطابق قوم بورا خیل اور قوم مبارک شاہی اور حکیم خیل کے مابین زمین کے تنازعے پر اس وقت لڑائی جاری ہے۔ قوم حکیم خیل اور قوم مبارک شاہی نے بورا خیل قوم کے حافظ پٹرول پمپ اور ریمال پمپ کو مسمار کر دیا ہے جس کے بعد حالات بہت کشیدہ ہیں اور پاکستان مارکیٹ اور پاکستان پلازہ مارکیٹ بند ہوگئے ہیں۔

عوام نے انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مداخلت کی اپیل کی ہے۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button