خیبر پختونخوا

پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل کرلیے

تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ امیدواروں کے نام فائنل کرلیے، پی ٹی آئی کی جانب سے 12 نشستوں پر11امیدوار میدان میں اتریں گے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی جانب سے 12 نشستوں پر11امیدوار میدان میں اتریں گے، پی ٹی آئی کے 7جنرل نشستوں پر 6امیدوار الیکشن لڑیں گے، عمومی نشستوں پر محسن عزیز اور شبلی فراز پارٹی امیدوار ہوں گے اس کے علاوہ ذیشان خانزادہ، فیصل سلیم، لیاقت ترکئی اور تاج محمد آفریدی بھی عمومی نشستوں کے امیدوار کے طور پر سینیٹ الیکشن کے میدان میں اتریں گے۔

ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر ڈاکٹر ہمایوں کو پی ٹی آئی کا امیدوار بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کی خواتین نشستوں پر ثانیہ نشتر اور فلک ناز چترالی امیدوار ہوں گی جبکہ اقلیتی نشست پر گردیب سنگھ پی ٹی آئی کی جانب سے امیدوار بنائے گئے ہیں۔

Show More

متعلقہ پوسٹس

Back to top button