مانسهره میں افغان مہاجرین کو دی جانے والی امداد میں گھپلوں کا انکشاف
عطاءاللہ نسیم
مانسہرہ میں غیرسرکاری تنظیم IDEA این جی اوز کی جانب سے افغان مہاجرین کو دی جانے والی امداد میں لاکھوں روپے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے اور مہاجرین نے الزام عائد کیا کہ انہیں لاغر اور بیمار جانور دیئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے مانسہرہ میں افغان مہاجرین نے ٹی این این کو بتایا کہ IDEA این جی اوز نے انہیں لاغر ، بیمار اور ناقص قسم کے جانور دیئے ہیں جس کے باعث کیمپوں میں میقم مہاجرین کی معیشت بہتری کے بجائے مزید خراب ہورہی ہے۔
قدیم جان عرصہ دراز سے مانسہرہ کے افغان کیمپ میں زندگی بسر کررہے ہیں انہوں نے ٹی این این کو کہا کہ این جی اوز سے ملنے جانور انہتائی کمزور اور ناقص ہیں جبکہ این جی اوز نے ان جانوروں کی قیمت اور وزن زیادہ بتایا ہے جو کہ حقیقت پر مبنی نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ این جی اوز نے اپنے دستاویزات میں300 کلو وزنی فی گائے کی قیمت 81000 ہزار جبکہ 25 کلو وزنی فی بکری کی قیمت 70000 ہزار روپے لگائی ہے تاہم انہیں ملنے والی گائے کی وزن 180 سے 200 کلو جبکہ بکری کا موجودہ وزن 12 سے 15 کلو گرام ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ مذکورہ این اجی اوز نے جانوروں کی سپلائی کا ٹھیکہ نور لائیو سٹاک پرائیوٹ لمیٹیڈ کو دیا تھا جس میں بڑے پیمانے کی کرپشن ہوئی ہے اور مہاجرین کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔
قدیم خان کے مطابق انہوں نے جانوروں کے علاج معالجے پر ہزاروں روپے خرچ کئے جبکہ متعدد افراد کے جانور مرگئے ہیں۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ اس معاملے کا فوری طور پر نوٹس لے اور متعلقہ ذمہ داروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
دوسری جانب اے IDEA کی تنظیم کے ذمہ دار صادق سے رابط کرنے پر انہوں نے اپنا موقف دینے انکا کیا اور کہا کہ اس معاملے پر وہ اپنا کسی قسم کا موقف دینے سے قاصر ہے .تاہم زرائع نے بتایا کہ آئیڈیا تنظیم کے ذمہ دار نے 50 لاکھ روپے کمیشن وصول کرکے لاغر اور بیمار جانور سپلائی کرنے میں متعلقہ سپلائر کی مدد کی ہے.